صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں عام انتخابات 2024ء کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز مقرر کر دیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ضلع بہاولپور مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکشن کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ اور پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں کے لیے بھی ریٹرننگ آفیسرز مقرر کیے گئے ہیں۔