چینی صدر شی جن پنگ 2 روزہ سرکاری دورے پر ویت نام پہنچ گئے۔
چینی صدر اہلیہ پنگ لی یوان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر دو روزہ دورے کے دوران ویت نام کے صدراور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
چینی صدر ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سے بھی ملاقات کریں گے۔
چینی صدر کے دو روزہ دورے کے دوران ویت نام میں عالمی و بحری امور پر تبادلۂ خیال ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یہ چینی صدر شی جن پنگ کا گزشتہ 6 برسوں میں پہلا دورہ ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ویت نام کا 2015ء اور 2017ء میں دورہ کیا تھا۔