سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے کراچی کی احتساب عدالت میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر آغا سراج درانی نے شاہد خاقان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سندھ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے آغا سراج درانی کی طبیعت دریافت کی۔
واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں آئے تھے۔
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔