• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی پاکستان پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

عامر جمال پاکستان کی جانب سے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید