شمالی غزہ میں جھڑپوں میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مزید 8 فوجی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور کیپٹن بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں جھڑپوں میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے بحیرۂ احمر میں 4 جنگی جہاز بھی بھیج دیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد اسرائیلی جہاز بحیرۂ احمر میں تعینات کیے جائیں گے۔