حافظ آباد کے نجی اسپتال میں نرس کی مبینہ طور پر زہریلی گولی کھانے سے موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق نرس نے گزشتہ روز مرنے سے پہلے ڈاکٹر کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ نرس کے مطابق اسے نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے زہریلی گولی کھلائی۔
نرس کے بیان پر نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نرس کے اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر مارا گیا ہے، قاتل ڈاکٹر کو فوری گرفتار کیا جائے۔