عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھی ہے جبکہ شارٹ ٹرم ریٹنگ سنگل سی کو بھی برقرار رکھا ہے۔
پاکستان کے لئے عالمی بازار سے قرض لینے کا ماحول بدستور رواں سال جولائی جیسا ہے۔ فچ نے جولائی میں پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی مائنس سے کچھ بہتر کرکے ٹرپل سی کی تھی۔
اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے فچ نے کہا ہے کہ فروری میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جبکہ مارچ میں آئی ایم ایف کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ختم ہونے کے بعد نئے پروگرام پر جلد مذکرات شروع ہوں گے۔
اگرچہ سیاسی اتار چڑہاؤ کے سبب اس پر خدشات بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ خدشہ بھی ہے کہ جاری ریفارم سلسلے کی پائیداری کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ کیونکہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کے آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی کئی مثالیں موجود ہیں۔
فچ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہےکہ الیکشن جیتنے والی جماعت کو معاشی ریفارم لانے پر مفاداتی اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی لمبے عرصے کی غیر ملکی کرنسی میں قرض لینے کی ڈیفالٹ ریٹنگ کم کی تھی۔
فچ ریٹنگ کے فیصلے سے قبل پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض اجری کرنے کی ڈیفالٹ ریٹنگ بی مائنس تھی، جو فیصلے کے بعد ٹرپل سی پلس کرکی تھی۔