• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطین تنازع کے مستقل حل کیلئے اقوام متحدہ کانفرنس بلائے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف (فائل فوٹو)۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف (فائل فوٹو)۔

روس نے اقوام متحدہ سے اسرائیل فلسطین تنازع کے مستقل حل کےلیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع ہمیشہ کےلیے منصفانہ طور پر حل کرنے کا واحد راستہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔

سرگئی لاروف کے مطابق اس میں سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک شریک ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست فلسطین کا وعدہ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے جس سے انتہاپسندانہ جذبات کو ہوا مل رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید