• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی اموات، امریکا کا اسرائیل سے اظہار تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کی اموات پر اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو فوجی کارروائی کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات تھے، اور ہم نے ان خدشات کا اظہار کردیا ہے۔

 اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی خبردار کیا تھا کہ غزہ پر ’اندھا دھند بمباری‘ سے اسرائیل عالمی حمایت کھو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید