• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 سال بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچے گا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عمرہ عازمین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر کو عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے گا۔

سربراہ حج تنظیم کے مطابق منگل سے ایرانی عمرہ عازمین کی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ پیش رفت سعودی وزارتِ حج اور ایرانی حج تنظیم کے درمیان مشاورت اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 550 ایرانی عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ 19 دسمبر یعنی منگل کے روز ارضِ مقدس پہنچے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے 2016ء کے بعد سے ایرانی عازمین صرف حج کی ادائیگی ہی کر سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید