• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ٹی وی کیمرا ہیک، بھارتی یوٹیوبر کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک نوجوان یوٹیوبر نے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے ہیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اُس کی برہنہ ویڈیوز وائرل ہونے کی شکایت درج کروائی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ تھانے میں درج کروائی گئی شکایت میں 21 سالہ نوجوان نے بتایا کہ اس کی اپنے بیڈ روم میں لباس تبدیل کرنے پر مبنی فوٹیج یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

نوجوان کے مطابق اس کے کمرے میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے سے بنی ہے اور اسے شک ہے اسے ہیک کیا گیا ہے۔

یوٹیوبر کے مطابق اسے ویڈیو کی موجودگی کا اس وقت پتہ چلا جب اس کے دوستوں نے اسے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے جس میں وہ بغیر لباس ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ فوٹیج صرف اس کے کمرے میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ہی لی جاسکتی ہے اور یہ 17 نومبر کو لی گئی ہے۔ نوجوان کے مطابق اس کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اس سے شیئر کیا ہے۔ 

شکایت کے اندراج کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید