• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الشجاعیہ میں 3 صہیونی گاڑیوں کو ’ال یاسین 105‘ راکٹ سے نشانہ بنایا، القسام بریگیڈز

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے راکٹ حملوں  اور گولوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بناتے ہوئے کئی ٹینکوں کو تباہ کردیا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ الشجاعیہ میں 3 صہیونی گاڑیوں کو ال یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا، صوفہ اور اس کے آس پاس کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے بمباری کی، جبالیہ اوربیت لاہیہ پر ٹینک اور بلڈوزر کو ٹینڈم اور آر پی جی گولوں سے نشانہ بنایا۔

القسام نے الزیتون غزہ میں اسرائیلی فوجی مراکز پر بھاری مارٹر گولوں سے بمباری کی، الشجاعیہ غزہ میں 4 اسرائیلی ٹینکوں اور ایک فوجی گاڑی کو گولوں سے نشانہ بنایا، تقدام کے محاذ پر اسرائیلی فوجی مراکز پر بھاری مارٹر گولوں کی بمباری کی۔

شیخ رضوان غزہ کے التقدم محاذ پر ایک اسرائیلی فوجی کو اسنائپر نے نشانہ بنایا، وسطی گورنریٹ میں تمین توتاہ ہل کے اطراف فوجی مراکز پر مارٹر گولے برسائے، الزیتون غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی اور ٹینک کو ٹینڈم گولوں سے نشانہ بنایا، الزلال مسجد خان یونس کے ارد گرد فوجی مراکز کو 60 کیلیبر مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ غزہ کے جنوبی محاذ پر فیلڈ کمانڈ رومز کور جوم میزائل سسٹم اور مارٹر سے نشانہ بنایا، خان یونس میں 3 اسرائیلی ٹینکوں کو ال یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید