• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج کے جبالیہ، خان یونس سمیت کئی علاقوں پر حملے جاری ہیں جس میں مزید 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بلڈوزر چڑھا دیے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملہ کیا جس میں متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔

ادھر غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی کے لیے اسرائیل، قطر اور مصری حکام کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید