بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تربت سے اسلام آباد کی طرف مارچ جاری ہے، ڈیرہ غازی خان سے مارچ میں شرکت کےلیے جمع 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
گدائی کے مقام پر پولیس اور مارچ میں شامل ہونے والوں میں تکرار ہوئی، جس کے بعد جمع تمام افراد کو منتشر کردیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تربت میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مارچ جاری ہے، مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔