• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نے علم اور ادب کا شہر ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، خالد مقبول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی عالمی کتب میلہ خدمت بھی ہے اور عبادت بھی، جو لوگ اس کا انعقاد کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں، یہ صدی کتابوں کی خوشبو کی آخری صدی ہے، اس کی جتنی خوشبو سمیٹی جاسکتی ہے سمیٹ لی جائے جبکہ نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی کتب میلے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس طرح کے کتب میلے کی روایات برقرار رہنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو چوتھے روز ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی انٹرنیشنل کتب میلے کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کتب میلے میں آکر تسلی ہوتی ہے کہ شہر کراچی کے حوالے سے یہ پروپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ یہ شہر علم، فہم، دانش اور ادب سے دور ہے ،آج یہ سوچ دم توڑ چکی ہے ،کتب میلے میں شہر کراچی کی شناخت بنائیں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل بہت اچھی کتب چھپ رہی ہیں اس وقت زیادہ تر سوشل سائنس کی کتب کا مطالعہ کرتا ہوں، قبل ازیں خالد مقبول صدیقی نے مختلف اسٹال کا دورہ کیا، پبلشرز کی جانب سے انہیں کتب کا تحفہ دیا گیا ، وہ آنکھوں سے محروم افراد کے لیے لگائے گئے اسٹال پر بھی گئے ، احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی کتب میلہ اس تعلیم یافتہ شہر کے لوگوں کی پہنچان بن چکا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید