• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: 2 صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ— فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع سانگھڑ کی 2 صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے پی ایس41 اور 42 کی حلقہ بندیوں کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دلائل دیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سانگھڑ کی 2 صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں پسند و ناپسند پر کی گئیں جس سے پیپلز پارٹی کو فائدہ جبکہ فنکشنل لیگ کو نقصان پہنچا۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ضلع سانگھڑ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کی جائیں۔

درخواست گزار کی استدعا پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید