روسی وزیرِ اعظم میخائل میشوسٹن کل (منگل کو) 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلے سے طے شدہ معاہدے کے مطابق روسی وزیرِ اعظم 19 اور 20 دسمبر کو 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
روسی وزیرِ اعظم اس موقع پر چین کی ریاستی کونسل کے سربراہ لی کیانگ کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی اور چینی سربراہانِ حکومت کا 28 واں اجلاس چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہو گا۔