• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرچ میں 2 اسرائیلی خواتین کی ہلاکت، اٹلی کی صہیونی کارروائیوں کی مذمت

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چرچ کے اندر ہلاک ہونے والی خواتین (ماں اور بیٹی)۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چرچ کے اندر ہلاک ہونے والی خواتین (ماں اور بیٹی)۔

صہیونی فوج کی غزہ کے چرچ میں 2 اسرائیلی خواتین کو ہلاک کرنےکے معاملے پر پوپ فرانسس کے بعد اٹلی نے بھی اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی ہے۔ 

روم سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسنائپرز نے چرچ میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔ 

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے اس حوالے سے کہا کہ چرچ میں اسرائیلی اسنائپرز کی فائرنگ سےخواتین کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ چرچ میں فائرنگ کا حماس کے خلاف لڑائی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یقینی طور پر مسیحی گرجا گھروں میں کوئی دہشت گرد نہیں چھُپے ہوئے تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی فورسز کےحملوں کو دہشتگردی قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید