گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)قصاب یونین نے منڈیوں کی جانب سے مہنگے داموں جانور ملنے کیخلاف جزوی ہڑتال کی اور احتجاج کیلئے لاہور جانورمنڈی کا رخ کیا جس میں قصابوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کا کہنا ہے کہ جانور گوشت سے دوگنا قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں جسکی وجہ سے عام گوشت کھانے والے لوگوں کی انکم پر برا اثر پڑ رہا ہے ہماری مارکیٹ گوشت مہنگا ہونے کیوجہ سے کم ہو گئی ہیں ۔