گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ نے جی ٹی روڈ ، کھیالی روڈ ، فیروز والا روڈ ، سیالکوٹ روڈ اور دھلے روڈ سمیت شہر کی مختلف شاہراؤں کا دورہ کیا اور زائد کرائے وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کی ، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے پیش نظر اس آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عید کی آمد پر شہریوں کو معاشی استحصال سے بچایا جاسکے اورمحفوظ وپرامن سفر ممکن بنایاجاسکے۔