• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندے فوری طورپرذمہ داریاں سنبھال لیں،ڈی سی او گجرات

گجرات (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی نمائندے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایڈمنسٹریٹرز یونین کونسلوں اور وارڈز کے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ساتھ ہر15روز بعد باقاعدگی سے اجلاس کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جناح ہال سرائے عالمگیر میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان نے بھی اظہار خیال کیا، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر /اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ڈی او سی او الطاف حسین جگ، ٹی ایم او عمر شجاع بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
تازہ ترین