• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔

امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

کراچی: 69 آر او،7 ڈی آر او تعینات

کراچی میں عام انتخابات 2024ء میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی وصول اورجمع کرانے کا آج سے آغاز ہو گیا۔

شہرِ قائد میں قومی کی 22 اورصوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جاری ہوں گے۔

کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے 69 ریٹرننگ افسران اور7 ڈی آر او تعینات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید