• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلا نی سکا لر شپ کیلئے نااہلی کیخلاف انجینئرنگ کالج کی لیکچررکی درخواست مسترد

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرجامعہ زکریا  نے یوسف رضا گیلا نی سکا لر شپ کےلئے نااہلی ختم کرنےسے متعلق انجینئرنگ کالج کی لیکچررکی  درخواست مسترد کردی ،بتایا گیا ہے کہ جامعہ زکریا انجینئر نگ کالج کےشعبہ سول کی لیکچرر صوبیہ ریاض نے یوسف رضاگیلانی فارن سکالرشپ کےلئے درخواست دی تھی مگر ان کو اس لئے نااہل قرار دے دیا گیا کہ وہ آرکیٹیکچر انجینئرنگ کی فیکلٹی نہیں ہیں  جس پر انہوں نے وائس چانسلرڈاکٹر طاہر امین کو درخواست دی مگر ان کے موقف کو تسلیم نہیں کیا گیا،اس ضمن میں صوبیہ ریاض کا کہنا ہے کہ جس وقت سینڈیکیٹ کے الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں اس وقت سکالرشپ کےلئے شارٹ لسٹنگ ہورہی تھی اور میرے خلاف اس کو ہتھیار کے طور پر اپنا یا گیا جبکہ میں نے 2014ءمیں اپلائی   کیا تھا ۔میرے الیکشن ہارنے  کے بعد مجھےاس بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا کہ  آرکیٹکچریل انجینئرنگ  کے سکالرشپ  نہیں مل سکتا جبکہ ماضی قریب میں دو سکالرشپ سول والوں کو ایوارڈ کئے گئے ، اس کے مقابلے میں  میڈم زہرا کو سلیکشن بورڑ کےلئے  بلالیا گیا، جن بنیادوں پر مجھے نااہل قرار دیا گیا  اسی پر دوسرے شعبوں میں سکالرشپ دے دیئے گئے  ،صوبیہ ریاض  نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کے معاملات کا نوٹس لیں اورمیرٹ کو یقینی بنائیں ۔دریں اثناء رابطہ کرنے پر ترجمان جامعہ زکریا نے بتایا کہ مذکورہ سکالر شپ کے لیے امیدواروں کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین