• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر مردان جیل سے رہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 3 ایم پی او کے تحت جیل میں تھے۔

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر تھری ایم پی او معطل کرنے پر اسد قیصر کو مردان جیل سے رہا کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کو مردان پولیس نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید