• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ڈیوڈ کوزاک--- فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
ڈیوڈ کوزاک--- فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک اور 24 کو زخمی کر کے خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے 24 سالہ طالبعلم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملزم ڈیوڈ کوزاک پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نے یونیورسٹی میں فائرنگ سے قبل قریبی علاقے ہیوسٹن میں اپنے والد کو بھی قتل کیا تھا۔

پولیس چیف کے مطابق ڈیوڈ کوزاک اپنی ماسٹرز کی تعلیم مکمل کررہا تھا اور وہ بہت اچھا طالبعلم تھا، قانونی طور پر اس کے پاس کافی ہتھیار تھے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کوزاک مسلح تھا، اس نے جو کچھ کیا سوچ سمجھ کر کیا، اس کا یہ اقدام انتہائی خوفناک تھا، ملزم کے ساتھ کوئی دوسرا ساتھی نہیں تھا۔

دوسری جانب ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ حملہ آور طالب علم بیرون ملک ہونے والے فائرنگ کے ایسے ہی واقعات سے متاثر تھا تاہم طالبعلم کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید