عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کروانے کا آج چوتھا روز ہے۔
تین دن میں لاہور سے قومی اسمبلی کے لیے 767 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ ابھی تک 89 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
صوبائی اسمبلی کے لیے لاہور سے 2 ہزار 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے اور 3 روز میں 240 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے کرن ڈار نے ایم این اے کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔