• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم کے نکاح کی ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں

تصاویر بشکریہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
تصاویر بشکریہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن سلیم کے نکاح کی چند ان دیکھی تصاویر سامنے آگئیں۔

اداکارہ کے ماموں اور معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے ایمن سلیم اور کامران ملک کے نکاح کی ان دیکھی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔


ان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ماضی کی معروف گلوکارہ نازیہ حسین کی بھانجی ایمن سلیم کا نکاح معروف عالم دین مفتی منیب الرحمٰن نے پڑھوایا۔

اداکارہ کے ماموں اور معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی نکاح کی تقریب میں جہاں عزیز و اقارب نے شرکت کی وہیں اداکارہ جویریہ سعود بھی اس تقریب میں شریک نظر آئیں۔

اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی سجاوٹ گلابی اور سفید رنگ کے تازہ پھولوں سے کی گئی۔ 

اداکارہ اور ان کے دولہا سمیت تقریب میں شریک مہمانوں کے زیب تن کئے ہوئے ملبوسات میں ہلکوں رنگوں کے ساتھ  یہ ہی دو رنگ نمایا دکھائی دیئے۔  

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ ایمن سلیم گزشتہ روز کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں جس کا اعلان اداکارہ نے خود اپنے شریک حیات کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید