• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزل صدیق نے اپنے گھنے و خوبصورت بالوں کا راز افشاں کر دیا


طویل عرصے کے بعد اسکرین پر واپس لوٹنے والی ماضی کی مشہور ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ غزل صدیق نے اپنی خوبصوت زلفوں کا راز بتا دیا۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہننے والی اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ نے ناظرین کے ساتھ کچھ آزمودہ ٹوٹکے شیئر کیے ہیں جنہیں اپناتے ہوئے وہ اپنے بالوں کی حفاظت کرتی ہیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں شیمپو کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم ٹپ شیئر کروں گی جو میں خود کرتی ہوں، چاہے کوئی بھی شیمپو ہو ہمیشہ اس کا صرف ایک حصہ لینا ہے اور اس میں 2 حصے پانی شامل کر کے اپنے بالوں کی جڑوں پر لگائیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے میں ہمیشہ ایک خالی بوتل رکھتی ہوں اور اس میں شیمپو پتلا کر کے استعمال کرتی ہوں ایسا کرنے سے شیمپو ایک جگہ ٹھہرتا نہیں ہے بلکہ یکساں طور پر تمام بالوں میں لگ جاتا ہے۔

غزل صدیق نے بالوں کو رنگوانے والوں کے لیے ایک اور ٹپ شیئر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب کبھی بالوں کو ڈائی کرائیں تو ناریل کا تیل اپنے بالوں کی جڑوں پر لگا لیں یا پھر کوشش کریں کہ 2 یا 3 دن کے دھلے ہوئے بالوں کو رنگوائیں اس طرح قدرتی تیل ہمارے بالوں کی جڑوں میں موجود رہے گا جو سر کی جلد کو نقصان دہ کیمیکلز سے محفوظ رکھے گا۔

آئندہ کبھی آپ اپنے بالوں کو دھوئیں یا پھر ڈائی کروائیں تو غزل صدیق کے ان آزمودہ ٹوٹکوں کو یاد رکھیں تاکہ آپ کے بال بھی ان کی طرح خوبصورت اور گھنے ہو سکیں۔

خاص رپورٹ سے مزید