• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش قونصلیٹ میں نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کی تقریب

کولاج فوٹو: برٹس کونسل کراچی
کولاج فوٹو: برٹس کونسل کراچی

قدرتی مناظر اور جنگی حیات کی دلکش عکاسی، نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کی تقریب کا شاندار انعقاد برٹش قونصلیٹ کراچی میں کیا گیا۔

برطانوی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی مارٹن ڈاؤسن، پاکستان کے دلکش مقامات کے گرویدہ نکلے۔ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں دنیا کے 117 ممالک کے وائلڈ لائف فوٹوگرافرز کے مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کھینچی گئی دلکش تصاویر کی نمائش کی گئی۔

اس موقع پر قائم مقام برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی مارٹن ڈاؤسن نے کہا کہ تصاویر فطرت اور حقیقت کی ترجمانی کرتی ہیں۔ پاکستان خوبصورت دریا، پہاڑ، صحرا اور وسیع سمندر کا حامل ملک ہے، جس کو سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا۔

برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر پون ڈھانڈے نے بتایا کہ مقابلہ جیتنے والے فوٹوگرافرز کی رواں سال 18 کیٹیگریز تشکیل دی گئی ہیں، جس میں دنیا بھر سے 100 بہترین تصاویر کو منتخب کیا گیا۔

تصویری مقابلے میں ملیشیا، امریکا، جاپان، برطانیہ اور برازیل سمیت سات ممالک کے نمائندگان نے ججز کے فرائض انجام دیے۔

خوبصورت قدرتی مناظر نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا، شرکاء نے اس نمائش کے انعقاد کو سراہا۔

خاص رپورٹ سے مزید