فرانس میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ پیرس کے نواحی علاقے گلیشی صوبہ کی مسجد اور معروف صوفی اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین شاہ کے آستانہ پر با رونق روحانی محفلوں میں معروف علمائے دین نے خطاب کیا۔
معروف عالم دین مقصود مدنی نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے حضور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی معراج شریف روانگی اس روح پرور الفاظ میں بیان کی کہ پوری محفل اللّٰہ اکبر اور یارسول اللّٰہﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی۔
رجب کی 27ویں شب کو اللّٰہ نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا۔
شب معراج وہ مقدس رات ہے جب اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو سب سے پہلے مسجدالحرام سے بیت المقدس تک، پھر بیت المقدس سے سدرۃ المنتہیٰ تک، اور تیسرے مرحلے میں سدرۃ المنتہیٰ سے آگے قاب قوسین اور اس سے بھی آگے تک کی سیر کروائی۔
اس طرح معروف عالم دین نے جب معروف اسکالر ڈاکٹر سید کمال حسین کے آستانہ پر شب معراج اس انداز میں بیان کی تو پوری محفل پُرجوش نعروں سے گونج اٹھی۔
تقریب میں سید کفایت حسین نقوی، حاجی غلام، حاجی نثار احمد سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔