• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسوہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش


بیت اللّٰہ کے غلاف کسوہ کو پہلی مرتبہ مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زائرین اب جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل 25 مئی تک جاری رہنے والی اس نمائش میں دیکھ سکیں گے۔

اس نمائش میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں سعودی عرب کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

قرآنی آیات، اسمائے حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ خانہ کعبہ کے غلاف کو اسلامی فنون میں تخلیقی پیداوار کی اعلیٰ ترین مثال سمجھا جاتا ہے۔

1927ء سے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے خانہ کعبہ کسوا، خانہ کعبہ کے لیے آرائشی کڑھائی والا غلاف تیار کر رہا ہے جسے ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے۔

اس نمائش میں اسلامک آرٹس بینالے 2025ء میں کسوہ کے ساتھ ساتھ، تاریخی اسلامی نمونوں اور عصری فن پاروں کے مجموعے بھی نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید