پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
کرکٹر ابتسام الحق کے نکاح کی خوبصورت تصاویر کے بعد ان کی شادی کی مرکزی اور ولیمے کی تقریب کی بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یہ تصویریں اور ویڈیوز دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے اپنی شادی کے لیے خوبصورت اور قیمتی ملبوسات کا انتخاب کیا ہے۔
شادی کی مرکزی تقریب میں دلہن نے میرون رنگ کا عروسی لباس جبکہ دولہا نے سنہری رنگ کی خوبصورت شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ولیمے کے روز دلہن نے سنہری جبکہ ابتسام الحق نے سرمئی رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کے نکاح کی تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی تھی۔
ابتسام الحق کی شادی اور ولیمے کی تصاویر وائرل ہونے پر کرکٹ کے متوالے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔