• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ اسپنر عارف یعقوب کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 10 وکٹیں

عارف یعقوب سابق کپتان مصباح الحق کے ساتھ موجود - فوٹو: سوشل میڈیا
عارف یعقوب سابق کپتان مصباح الحق کے ساتھ موجود - فوٹو: سوشل میڈیا

لیگ اسپنر عارف یعقوب اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ہی 10 وکٹیں لے اڑے۔ 

ایس این جی پی ایل کے عارف یعقوب نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں۔

عارف یعقوب نے اس سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی 21 وکٹیں لی تھیں۔

ایس این جی پی ایل نے عارف یعقوب کی بولنگ کی بدولت پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں کامیابی حاصل کی جس نے پی ٹی وی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلی اننگز میں 107رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں پی ٹی وی 189 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

ایس این جی پی ایل نے 83 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید