راولپنڈی میں کلر سیداں کے علاقے یشندوٹ میں دوران ڈکیتی قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتول کی بیوی اور اُس کا دوست قاتل نکلے ہیں۔
ملزمان نے قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
واردات کے وقت بیوی، مقتول عابد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔