• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے، پوپ فرانسس

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ کیا۔ 

ویٹی کن سے عرب میڈیا کے مطابق پیر کو کرسمس کے موقع پر ویٹیکن میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ 

پوپ فرانسس نے کہا کہ امن کی بات کیسے کی جاسکتی ہے جب ہتھیاروں کی تجارت عروج پر ہو۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید