• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ اسرائیل کا احتساب کرے، حماس کا مطالبہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم حماس نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر  اسرائیل کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیل فوجی شکست کے بعد غزہ کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہا ہے۔ 

حماس کے رہنما نے کہا کہ صیہونی فوج کے جنگی جرائم پر عالمی عدالت فوری اقدامات کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ نازی فوج (اسرائیلی فوج) کو شکست ہونے لگتی ہے تو بائیڈن کی مدد سے نہتے شہریوں پر حملے بڑھا دیتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید