• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کی برسی پر مرکزی جلسے کا باقاعدہ آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

جلسے میں شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزار کے احاطے میں کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے۔

شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کا مزار کھلتے ہی عقیدت مندوں کی حاضری کے لیے قطاریں لگ گئی ہیں۔

4 بجے جلسے سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے جبکہ 5 بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہو گا اور شام 7 بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہو گا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی، قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا۔

ادھر ضلع چیئرمین کی علاقہ مکینوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد گڑھی خدا بخش جانے والا راستہ مظاہرین نے کھول دیا۔

گڑھی خدا بخش: پولیس نے 3 جیب کتروں کو گرفتار کر لیا

دوسری جانب پولیس نے پنڈال کے داخلی دروازوں سے 3 جیب کتروں کو گرفتار کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید