غزہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر مکمل طور پر بند کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے آٹھویں مرتبہ ٹیلی کام سروسز کو بند کیا گیا ہے جبکہ اس دوران اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 20 ہزار 915 ہوگئی ہے جبکہ 55 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں نے غزہ کو کھنڈرات میں بدل دیا ہے جہاں 60 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرین خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت سے بھی دوچار ہیں۔