• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد بہت غریب ہے، آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان غریب ملک نہیں صرف اسلام آباد بہت غریب ہے۔ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کی سوچ کا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں نظر نہیں آتا کہ غریب کا کیا مسئلہ ہے۔ یہ ساری چیزیں سیاستدانوں کو نظر آتی ہے، ہم نے ہر جگہ شمع جلائے رکھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ بی بی کا ووٹ تھا جس کی وجہ سے میں صدر بنا۔ 16 سال قبل اسی جگہ کہا تھا کہ اپنا فرض ادا کر سکوں تو مجھے گڑھی خدا بخش میں جگہ دینا۔ اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، آگے بھی پورے کریں گے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی یہ دھندا نہیں کیا کہ زبان کر کے مکر جائیں۔ جو بھی منصوبے دیے اپنے نام سے نہیں بی بی شہید کے نام سے دیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دوستوں سے درخواست ہے کہ صبر اور لحاظ کریں۔ ہماری مجبوری ہے کہ پاکستان کو بنانا ہے۔ پاکستان کو بنائیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں یاد رکھیں گی۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شہادت ان کو نصیب ہوتی ہے جنہوں نے انسانوں کی خدمت کی ہو۔

قومی خبریں سے مزید