ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر نیتن یاہو کو نازی جرمنی کے ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر سے تشبیہ دیدی۔
انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے جو کیا اسرائیلی وزیراعظم کیا اس سے کچھ کم کر رہا ہے؟ ہٹلر کی وجہ سے آج تک جرمنی کا سر جُھکا ہوا ہے۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا، نیتن یاہو کو مغربی حمایت مل رہی ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو امریکا کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے۔ نیتن یاہو نے مغربی حمایتوں اور مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا ہے۔
ترک صدر کے بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سیخ پا ہوگئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک صدر ہمیں اخلاقیات نہیں سکھا سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ ترک صدر خود کردوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔