• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلہ،جسٹس حسن اظہر رضوی کا اختلافی نوٹ

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کا 184/3 کی اپیل دینے پر اختلافی نوٹ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ایکٹ کی آئینی حیثیت پر اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں، اس ایکٹ سے پہلے 184/3 میں اپیل کا حق کے بجائے نظرثانی استعمال کیا جاتا تھا۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 184/3 میں اپیل آئین کے آرٹیکل9، 10،   10 اے،  24 اور 25 کے برخلاف ہے، کوئی شک نہیں کہ پارلیمان قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے، آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق سادہ قانون سازی سے نہیں دیا جا سکتا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کا حق دینا آئینی حقوق اور تقاضوں کے خلاف ہوگا، سیکشن 5 کی ذیلی شق 2  کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ اکثریتی فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں، آرٹیکل 184/3 کے مقدمات میں اپیل کے حق کے خلاف درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید