• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے والی پی ٹی آئی تاریخ کا حصہ بن جائے گی، پرویز خٹک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عوام 8 فروری کو تبدیلی خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی۔

انہوں نے کہا ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے بائیس کروڑ عوام کو پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دیکر کر اقتدار حاصل کیا تھا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید