• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کیلئے ایونٹ کا این او سی منسوخ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شوکت خانم اسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے ایونٹ کا اجازت نامہ منسوخ کیا۔

کینسر اسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ کل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔

ادھر شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمیں اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مقامی گلو کار اسرار نے پرفارم کرنا تھا۔ 

اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ کینسر اسپتال کےلیے فنڈ ریزنگ غیر سیاسی اور فلاحی سرگرمی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ این او سی واپس لینے کےلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مقامی انتظامیہ کو خط لکھا، خط میں 29 دسمبر کو ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ واپس لینے کی وجہ درج نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فنڈ ریزنگ پروگرام کا اجازت نامہ عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے تحت واپس لیا گیا، فنڈ ریزنگ قوانین کے مطابق نجی تنظیم آڈٹ اور ڈونر کی تفصیل فراہم کرنے سے انکاری تھی جس پر این او سی واپس لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید