لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے کراچی میں نئے واک ان کلینک کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد اب کراچی شہر میں ٹرسٹ کے دو کینسر سکریننگ سنٹر ہو گئے ہیں ۔ یہ واک ان کلینک ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں واقع پاکستان کے تیسرے ، سب سے بڑے اورجامع ترین شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں واقع ہے جہاں علاج کے لیے آنے والوں کے ابتدائی معائینے کے بعد مرض کی مزید تشخیص اور علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس ہسپتال کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہو جائے گا یہ واک ان کلینک کراچی -حیدر آباد ہائی وے پر واقع ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر اندرون سندھ سے آنے والے مریضوں کو شہر میں داخل ہوئے بغیر اپنے گھروں سے قریب ہی کینسر سکریننگ کی سہولیات میسر آجائیں گی۔