میانوالی (نمائندہ جنگ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران احمد خان کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ ، ریٹرننگ آفیسر سے امیدوار کے وکلاء اور اٹھائے اعتراضات کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فیصلہ آج شام ساڑھے چار بجے سنایا جائے گا۔حلقہ این اے89میانوالی ون سے عمران خان نے دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جانچ پڑتال کے موقع پر عمران خان کی نمائندگی ان کے وکلاء کی ٹیم جس میں بیرسٹر لامیہ نیازی اور بیرسٹر بلال عمر چیمہ و دیگر نے کی۔