• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ گرل اسکاؤٹس کیمپوری شریک طالبات کیلئے مشعل راہ ہے، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ دوسری سندھ گرل اسکاؤٹس کیمپوری شریک طالبات کیلئے مشعل راہ ہے۔ اس کیمپوری میں بچیوں نے جو کچھ سیکھا ہے وہ ان کی زندگی کے آنے والے دنوں میں بہت کام آئے گا کیونکہ اسکاؤٹنگ میں کیمپنگ کے ذریعے سب کچھ خود کرنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسری سندھ گرل اسکاؤٹس کیمپوری کی اختتا می تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر ، ڈپٹی کیمپوری چیف محمد حسین مرزا ، محمد رضا شیخ ، ممبر نیشنل کونسل امام بخش نانگور ظفر سلطانہ اخلاق احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب میں پولیو ایمبیسڈر ماہ رخ سلیم نےپولیو کے حوالے سے بچیوں کو آگاہی دی ۔ قبل ازیں کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں پودا لگایا جبکہ اسکاؤٹس نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اس مو قع پر ٹیبلو ز بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کو کیمپوری کا سووینئر اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید