• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈو پاور ہاؤس میں آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہو گئی۔

گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا، فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں، گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔

گڈو تھرمل حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، جسے بحال کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ گڈو پاور 747 میگاواٹ پلانٹ سے بجلی سپلائی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، اب تک گڈو پاور میں مرمتی کام جاری ہے، سکھر سے اعلیٰ افسران کی ٹیم گڈو پاور پلانٹ پہنچی ہے۔

قومی خبریں سے مزید