سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی تب بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کو عوام کے سامنے امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔