• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو شکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو شکریہ غیر ملکی میڈیا

نئے سال کے موقع پر ترکیہ کے شہر استنبول کے گلاٹا برج پر غزہ کی حمایت میں مارچ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی حمایت میں احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔

دوسری جانب فلسطین کے شہر رام اللّٰہ میں غزہ میں شہید فلسطینیوں کی یاد میں احتجاج کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے غزہ کے ہزاروں شہداء کے ناموں سے بھرا ایک طویل بینر اٹھا رکھا تھا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی غزہ کے شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور کرسمس ٹری کو کفن میں لپٹے بچوں کی لاشوں کی مانند بنایا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2023ء کے آخری روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

خان یونس میں رہائشی عمارت پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید