بھارتی ریاست لکھنئو میں کسٹمز حکام نے 2 کروڑ 55 لاکھ بھارتی مالیاتی روپے کا سونا دو مسافروں کے پاس سے برآمد کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹمز حکام نے دو مختلف کیسز رپورٹ کیے جو لکھنئو کے ایئرپورٹ پر پیش آئے۔
کسٹمز حکام کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز لکھنئو ایئرپورٹ پر صبح 5 بجے کروڑوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے کیس میں ایک مسافر دبئی سے سونا کافی کی مشین میں چھپا کر لا رہا تھا، جسے اسکیننگ کے دوران برشک کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو اس میں سے 3.49 کلو گرام سونا برآمد ہوا۔
کسٹم حکام کی رپورٹ کے مطابق دوسرا مسافر 554 گرام سونا اپنی بڑی آنت میں چھپا کر شارجہ سے لکھنئو لے کر آیا تھا جو اسکیننگ کے دوران پکڑا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کُل سونے کی قیمت بھارتی مالیت میں تقریبا ساڑھے 2 کروڑ روپے سے زائد کے برابر ہے۔